چیئرمین سینٹ سے ملاقات‘ ڈی جی خان کا دورہ‘ کام نہ کرنیوالے عہدے چھوڑ دیں: عثمان بزدار

لاہور (نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ عثمان بزدار اسلام آباد سے گزشتہ سہ پہر اچانک دورے پر ڈیرہ غازی خان پہنچ گئے۔ عثمان بزدار نے شہر کے مختلف علاقوں میں صفائی اور دیگر امور کا جائزہ لیا۔ کمشنر آفس میں ترقیاتی منصوبوں سے متعلق ہنگامی اجلاس کی صدارت کی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان سمیت پسماندہ علاقوں میں ترقیاتی سکیموں کی بروقت تکمیل یقینی بنائی جائے۔ پسماندہ اور محروم علاقوں میں ترقیاتی منصوبوں کی خود مانیٹرنگ کروںگا۔ کام نہ کرنے والے افسروں اور اہلکاروں کی گنجائش نہیں، عہدے خود چھوڑ دیں۔ ریونیو میں تین سال سے ایک ہی جگہ تعینات ملازمین کو تبدیل کیا جائے۔ وزیراعلیٰ نے ڈیرہ غازی خان میں ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں تاخیرکا نوٹس لیا، رکاوٹیں دور کرنے کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی کہ ڈیرہ غازی خان اور فورٹ منرو کے علاقوں میں صفائی کے ناقص انتظامات بہتر بنائے جائیں۔ اجلاس میں کوہ سلیمان میں ٹورسٹ فیسٹول کے انتظامات کا جائزہ، ٹورسٹ ریزارٹ بنانے کا جائزہ لیاگیا۔ قبل ازیں عثمان بزدار نے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں چیئرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی سے ملاقات کی۔ ترقیاتی عمل اور اہم ملکی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیئرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ ایوان بالا وفاق کی علامت ہے اور یہ ایوان صوبائی اکائیوں کی موثر انداز میں آواز اٹھاتا رہے گا تاکہ معاشرے کے پسماندہ طبقات کو ترقی کے مرکزی دھارے میں لایا جاسکے۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب کے منتخب نمائندوں کو چیئرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی پر بھر پور اعتماد ہے اور ہمیں قوی یقین ہے کہ چیئرمین سینٹ کے خلاف اپوزیشن کی جانب سے تحریک عدم اعتماد ناکام ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ یہ وقت باہمی اتحاد و یگانگت کے فروغ کیلئے ملکی ترقی کے ایجنڈا پر عملدرآمد یقینی بنانے کا ہے نہ کہ تضادات کے ذریعے جمہوری عمل کو کمزور کیا جائے۔ عثمان بزدار نے میٹرک کے امتحانات میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا و طالبات کو مبارکباد دی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا بچوں اور بچیوں نے پوزیشنیں حاصل کرکے اپنے والدین اور اساتذہ کا نام روشن کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے باٹا پور میں زیادتی کے بعد 10 سالہ بچے کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...