پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کا سیلز ٹیکس کے خلاف تین روزہ ہڑتال کا اعلان

Jul 16, 2019

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے ) پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن نے نئے مالی سال کے قومی بجٹ میں گندم اور آٹا پر لگائے گئے سیلز ٹیکس کے خلاف تین روزہ مکمل ہڑتال کا اعلان کردیا اس سلسلے میں17 سے19 جولائی تک تین دن تک فلور ملیں بند رہیں گی اور ہڑتال کے دوران فلور ملیں کسی قسم کی پروڈکشن اور سیل نہیں کریں گے اس فیصلے کے بعد لائحہ عمل کیلئے واہ کینٹ میں ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس میں وائس چیئرمین چوہدری جاوید ، سابق وائس چیئرمین رضا شاہ ، ایگزیکٹو ممبر حاجی سعید ، صمد سیٹھی ، شیخ یاسر ،تنویر ملک ، میاں اسحٰق اور واہ کینٹ ٹیکسلا کے تمام ملوں کے نمائندگان نے شرکت کی اجلاس میں موقف اختیار کیا گیا کہ چیئرمین ایف بی آر نے کہا ہے کہ بجٹ میں آٹے پر ٹیکس نہیں لگایا گیا لیکن جب ہمارے ماہرین نے بجٹ چیک کیا تو پتہ چلا کہ فلور پر سیلز ٹیکس ہے ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ حکومت اس ٹیکس کو ایس آر او جاری کرکے ختم کرے ہم زبانی وعدے کو قبول نہیں کریں گے ۔

مزیدخبریں