اگرایران نے ایٹمی معاہدہ برقرارنہ رکھاتومشرق وسطیٰ کی بقاء کو شدیدخطرہ لاحق ہوسکتاہے:برطانیہ

Jul 16, 2019

ویب ڈیسک

برطانیہ نے کہاہے کہ اگرایران نے ایٹمی معاہدہ برقرارنہ رکھاتومشرق وسطیٰ کی بقاء کو شدیدخطرہ لاحق ہوسکتاہے۔برطانیہ کے وزیرخارجہ جرمی ہنٹ نے ایک بیان میں کہاکہ ایٹمی معاہدے کواب بھی بچایا جاسکتاہے ۔تاہم انہوں نے خبردارکیاکہ اگرایران نے ایٹمی ہتھیارحاصل کرلئے تو خطے میں خطرناک صورتحال پیدا ہوسکتی ہے۔جرمی ہنٹ نے کہاکہ ایٹمی معاہدے پربرطانیہ اورامریکہ کے درمیان اختلافات رائے پایا جاتاہے اورخطے کوایٹمی ہتھیاروں سے پاک کرنے کے طریقہ کارپردونوں ملکوں کی رائے مختلف ہے۔

مزیدخبریں