راولپنڈی (عزیز علوی) ایم ڈی واسا راولپنڈی محمد تنویر نے کہا ہے کہ نیو کٹاریاں پل سے ریالٹو چوک پل تک نالہ لئی کے آٹھ کلو میٹر حصے میں پانچ لاکھ کیوبک فٹ کچرا نکال دیا گیا گیا یہ کچرا وہاں سے ڈمپروں میں لاد کر ٹھکانے لگادیا گیا ہے جس کے ساتھ ہی نالہ لئی کی 40 ہزار کیوسک فٹ پانی محفوظ طریقے سے برداشت کرنے کی صلاحیت بحال کردی گئی ہے نالہ لئی کی صفائی کیلئے دس ملین روپے کا فنڈ دیا گیاتھاہم نے یہ صفائی اپریل سے شروع کردی تھی محکمہ موسمیات کی جانب سے بارش کے حوالے سے جب بھی الرٹ آیا ہماری ٹیمیں فعال ہوں گی نالہ لئی میں بارش کے پانی پر نظر رکھنے کیلئے واسا کے آفس میں مرکزی کنٹرول روم قائم کردیا گیا جو بارش سے قبل ہی ہمیں الرٹ بھی دے گا کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے راولپنڈی شہر پانچ مقامات پر واسا کے کیمپ لگا دئے گئے ہیں نوائے وقت سے انٹرویو میں ایم ڈی واسا نے کہا کہ مون سون کی بارشوں میں پہلی دفعہ ہم نے 33 ہزار فٹ سیوریج لائنوں کی ونچ مشینوں سے پائپوں کی تہہ تک صفائی کروا دی ہے اب بارشوں میں سیریج لائنیں بھی تیزی سے بہائوں دیں گی راولپنڈی میں مری روڈ پر اصغرمال چوک اور کمیٹی چوک انڈر پاس دو مقامات ہیں جہاںبارش کا پانی جمع ہوتا ہے ان مقامات سے بارش کا پانی نکالنے کیلئے سکر مشینیں ہمہ وقت موجود رہیں گی جبکہ نالہ لئی کے اطراف مون سون کی بارشوں کے اختتام تک مشینری اور عملہ ڈیوٹی کریں گے ایم ڈی واسا محمد تنویر نے کہا کہ شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ اس صورتحال میں سالڈ ویسٹ برساتی نالوں میں نہ پھینکیں۔
نالہ لئی کے آٹھ کلو میٹر حصے میں پانچ لاکھ کیوبک فٹ کچرا نکال دیا گیا ، ایم ڈی واسا
Jul 16, 2019