لارڈز(آن لائن) نیوزی لینڈ کے وکٹ کیپر ٹام لیتھم نے آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹس کی تاریخ میں سنگل ورلڈ کپ میں وکٹوں کے پیچھے زیادہ شکارز کا سابق آسٹریلوی وکٹ کیپر ایڈم گلکرسٹ کا 16 سال پرانا ریکارڈ برابر کر دیا، لیتھم نے گزشتہ روز انگلینڈ کیخلاف کھیلے گئے ورلڈ کپ فائنل میچ میں وکٹوں کے پیچھے 2 شکارز کر کے یہ کارنامہ انجام دیا، لیتھم نے ورلڈ کپ 2019ء میں مجموعی طور پر 21 کھلاڑیوں کو شکارز کیا، اس سے قبل 2003ء میں منعقدہ ورلڈ کپ میں گلکرسٹ نے وکٹوں کے پیچھے 21 شکارز کر کے عالمی ریکارڈ پر قبضہ جمایا تھا۔
ٹام لیتھم نے گلکرسٹ کا وکٹوں کے پیچھے زیادہ شکارز کا 16سال پرانا عالمی ریکارڈ برابر کر دی
Jul 16, 2019