شہرکوبنیادی حقوق سے محروم کیا جا رہا ہے، علامہ اورنگزیب

Jul 16, 2019

کراچی(نیوزرپورٹر)شہرقائدکے باسیوںکوسازش کے تحت بنیادی حقوق سے محروم کیاجارہاہے،اکثریتی آبادی پانی کے حصول کیلئے دردرکی ٹھوکریںکھانے پر مجبور اور بوند بوند کو ترس گئی ہے،کراچی کوپانی فراہمی کیلئے کے فورمنصوبہ باربارلیٹ اورسیاست کی نذر ہونے سے قومی خزانے کو اربوں روپے کانقصان ہوچکاہے، شہر قائد میں بلدیاتی ادارے کچرااٹھانے میںمکمل ناکام اورکے الیکٹرک کی من مانیاں عروج پرہے،ان خیالات کااظہارمرکزی صدراہلسنّت والجماعت پاکستان علامہ اورنگزیب فاروقی،سیکریٹری جنرل کراچی علامہ تاج محمدحنفی،امیرفضل خالق،حافظ عبدالقیوم بروہی،مولانافاروق ودیگرنے اہلسنّت والجماعت ضلع سائوتھ کے زیراہتمام محمودآبادمیںورکرزکنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا،علامہ اورنگزیب فاروقی نے کہاکہ شہرقائدکے باسیوںکوبنیادی حقوق سے محروم کرکے ایک سازش کے تحت ان کے جذبات سے کھیلنے کی کوشش کی جارہی ہے جسے عوامی اتحادسے ناکام بنادیاجائے گا،کراچی کے باسی ایک باراگرسڑکوںپرنکل آئی تو پھر کوئی بھی کرپٹ ادارہ بچ نہیںپائے گا، ہر ادارے کوعوام کوان کے جائزحقوق دینے پڑیںگے، پانی کامسئلہ حل کرنے کیلئے کے فور منصوبے پرکام کی رفتارانتہائی سست ہے کہ ایک عرصہ گزرجانے کے بعدبھی منصوبہ پایہ تکمیل کونہیںپہنچ پایا اور منصوبے کی لاگت میںبھی دن بدن اضافہ ہوتاجارہاہے،ابتک اصل لاگت کے مقابلے میںاربوںروپیوںکااضافی نقصان ہوچکاہے،دوسری جانب شہر بھر میں کچرے کی بھرمارہے،یوںمحسوس ہوتا ہے کہ بلدیاتی ادارے صرف کاغذوں تک محدودہوگئی ہے،سندھ حکومت فوری طورپرمتحرک ہوکربلدیاتی اداروںکوشہربھرسے کچرااٹھانے کا پابند بنائے، قائدین اہلسنّت نے کہاکہ عوام کو پریشانی میںمبتلاکرنیوالوںمیںکے الیکٹرک بھی پیش پیش ہے،عوام کو سہولیات فراہم کرنیوالے ادارے فوری اپنا قبلہ درست کرلیںورنہ عوام بپھرگئی تو پھرحالات کی تمام ترذمہ داری ان اداروںپرعائدہوگی۔

مزیدخبریں