فرانس:الجزائر کے فٹبال میچ کے بعد شروع ہونے والے ہنگاموں میں 282 افراد گرفتار

Jul 16, 2019

پیرس ( نیٹ نیوز)فرانس میں ان ہنگاموں کے بعد 282 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے جو الجزائر کی ٹیم کے افریقا کپ فٹبال ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچنے کے بعد شروع ہوئے۔ یہ بات فرانسیسی وزارت داخلہ کی طرف سے بتائی گئی ہے۔ الجزائر نے سیمی فائنل میں نائجیریا کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے ہرا دیا تھا۔ اس کے بعد فرانس بھر میں جشن منانے کے دوران پرتشدد واقعات رونما ہوئے۔

مزیدخبریں