مسلم لیگ ن کے 6سنیٹرز کو فوری وطن واپس پہنچنے کی ہدایت

Jul 16, 2019

اسلام آباد(صباح نیوز) سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر سینیٹر راجہ ظفر الحق نے بیرون ملک موجود مسلم لیگ ن کے 6سینیٹرز کو فوری طورپر وطن واپس پہنچنے کی ہدایت کردی، ان سینیٹرز کو ہنگامی طورپر ٹیلی فون کیے گئے ہیں۔ پاکستان مسلم لیگ ن نے اعلان کیا ہے کہ سینیٹ میں پارٹی کے تمام 30سینیٹرز متحد ہیں اور تمام کے تمام چیئرمین سینیٹ کے امیدوار میر حاصل بزنجو کوووٹ دیں گے۔

مزیدخبریں