کراچی (نیوز رپورٹر) ناظم اعلیٰ سندھ تحریک لبیک پاکستان صوفی یحییٰ قادری نے کہا ہے کہ سندھ میں عوام کو روٹی، کپڑا اور مکان کے نام پر بیوقوف بنایا جاتا رہا، سندھ کے عوام گزشتہ 50 سالوں سے روٹی کپڑا مکان کے نام پر ووٹ دے رہے ہیں لیکن اب تک نہ تو سندھ کے عوام کو روٹی ملی، نہ کپڑا ملا اور نہ ہی مکان ملا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے وسطی سندھ کے دو روزہ دورے کے موقع پر کیا، ناظم اعلیٰ سندھ صوفی یحییٰ قادری نے پیر سید جندل شاہ قادری، محمد حسین نیازی اور محمد اویس رضوی کے ہمراہ امیروسطی سندھ مفتی منظور علی عباسی کی دعوت پر وسطی سندھ کے مختلف اضلاع کا دورہ کیا، ناظم اعلیٰ سندھ صوفی یحییٰ قادری نے سیہون شریف، ضلع دادو، ضلع نوشہروفیروز، ضلع نواب شاہ کا دورہ کیا اور وہاں تنظیمی اجلاسوں میں شرکت کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ تھر میں بچے بھوکے مرتے رہے لیکن حکمران اپنے پالتو گھوڑوں کو سیب کے مُربے کھلاتے رہے، پاکستان میں سندھ واحد صوبہ ہے، جہاں قحط سالی کی وجہ سے چھوٹے بچے جاں بحق ہوئے۔ حکمران یہاں پر کبھی لسانی تعصب کو ہوا دے کر ووٹ بٹورتے ہیں، کبھی قوم پرستی کے نعرے لگاکر معصوم عوام کا جذباتی استحصال کرکے ووٹ بٹورتے ہیں، کبھی سیکیولرازم کے نعرے بلند
سندھ میں عوام کو روٹی، کپڑا، مکان کے نام پر بیوقوف بنایا گیا، صوفی یحییٰ قادری
Jul 16, 2019