کراچی (نیوزرپورٹر)جامعہ بنوریہ عالمیہ کے مہتمم وشیخ الحدیث مفتی محمدنعیم نے کہاکہ جانچ پڑتال کے بعد قربانی کے جانور خریدے اور بیچے جائیں،ریاکاری عبادات کو باطل کردیتی ہے، قربانی مکمل عبادت ہے نمود ونمائش اور مذاق بنانے والے قابل مذمت ہیں ، ایسے لوگوں کو اپنے ایمان کی فکرکرنی چاہیے، تاجرجانوروں کی فروخت میں ایمانداری سے کام لیں جھوٹ ہر گز نہ بولیں ، اسلامی تعلیمات کو ملحوظ خاطر رکھ کر تجارت کی جائے تو وہ باعث اجر اور ثواب ہے،سچے اور امانتدار تاجر روز محشر انبیا ، صدیقین ، شہدا اور صالحین کی صف میں ہوںگے ، دھوکہ دیہی کرنے والے تاجروں کو اپنی صفوں سے نکالیں ۔ ان خیالات کااظہار جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمد نعیم نے مختلف تاجروں کے نمائندہ وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کیااس موقع پر تاجروں نے اپنے مسائل سے آگاہ کیا اور قربانی کے جانوروں کے حوالے سے شرعی احکام معلوم کیے۔ مفتی محمدنعیم نے کہاکہ عید میں خون بہا اللہ کیلئے ہونا چاہیے
چانچ پڑتال کے بعد قربانی کے جانور خریدے اوربیچے جائیں، مفتی محمد نعیم
Jul 16, 2019