اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان نے متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم سے ملاقات کی۔ جس میں دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون پر مشاورت کی گئی۔وفاقی وزیر غلام سرور خان نے کہا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین ایوی ایشن سیکٹر میں باہمی تعاون موجود ہے۔