پی ٹی وی کو بحران سے نکال کر منافع بخش ادارہ بنائیں گے: فردوس عاشق

اسلام آباد ( کلچرل رپورٹر) پاکستان ٹیلی وژن ایک معتبر قومی نشریاتی ادارہ تھا جو گزشتہ حکومتوں کی عدم ِتوجہ کے باعث بحران کا شکار ہو گیا۔ہم انشاء اللہ اس ادارے کو بحران سے نکال کر ایک بار پھر منافع بخش ادارہ بنائیں گے اور پی ٹی وی کے کارکنوں کو در پیش تمام مشکلا ت اور مسائل کو حل کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار مشیر اطلاحات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے پی ٹی وی ہوم اسلام آباد کے دورے کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر پی ٹی وی کے منیجنگ ڈائریکٹر عامر منظور اور ڈائریکٹر پروگرامز قیصر نقی امام بھی موجود تھے ۔ایم ڈی پی ٹی وی نے مشیر ِ اطلات و نشریا ت کی آمد سے قبل پی ٹی وی ہوم کے جنرل منیجر اور دیگر ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹس کے ساتھ ایک میٹنگ میں پی ٹی وی کو درپیش مسائل اور ان کے حل کے لیے تفصیلی گفتگو کی ۔ایم ڈی پی ٹی وی نے کہا کہ میں اس نتیجے پر پہنچا ہوں کہ پی ٹی وی کو بدلتی ہوئی جدید ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے مطابق اپ ڈیٹ نہیں کیا گیا، انہوں نے کہا کہ ہم ترجیجی بنیادوں پر پی ٹی وی کو جدید ڈیجیٹل ٹیکنالوجی سے لیس کر کے پی ٹی وی کے کارکنوں کو بھر پور موقع دیں گے کہ وہ اپنے ہنر اور ٹیلنٹ کے ساتھ پی ٹی وی کے کھوئے ہوئے وقار اور سنہرے دور کو ایک بار پھر بحال کر کے دیگر چینلوں کی نمائندگی کرے۔ ایم ڈی پی ٹی وی نے جنرل منیجر کے ساتھ پی ٹی وی کے اسٹوڈیوز ، کنٹرول رومز اور دیگر سہولیات کا جائزہ لینے کے لیے پی ٹی وی ہوم سنٹر کا دورہ کیا جس کے بعد مشیرِاطلاحات و نشریات فردوس عاشق اعوان کا پی ٹی وی ہوم میں بھر پور استقبال کیا گیا پی ٹی وی ہوم کے جنرل منیجر حمید قاضی نے مشیر صاحبہ کو گلدستہ پیش کیا ۔ جنرل منیجر نے بریفنگ دی اور اس عزم کا اظہار کیا وہ بہت جلد پی ٹی وی کو بحران سے نکال کر ایک منافع بخشش ادارہ بنانے کے لیے بھر پور کوشش کریں گی۔

ای پیپر دی نیشن