سیکرٹریٹ گروپ گریڈ 20 کے دو جائنٹ سیکرٹریوں کا تبادلہ

اسلام آباد(خبر نگار)وفاقی حکومت نے سیکرٹریٹ گروپ گریڈبیس کے دو جائنٹ سیکرٹریوں کو تبدیل کردیاہے۔وزارت امور کشمیر کے ماتحت چلنے والی گلگت بلتستان کونسل سیکرٹریٹ میں تعینات جائنٹ سیکرٹری محمد شاہد حسین کو فوری طورپر سیکشن ٹین کے تحت فیڈرل ایمپلائز بینولینٹ اینڈ گروپ انشورنس کا مینجنگ ڈائریکٹر لگادیاہے جبکہ جائنٹ سیکرٹری فنانس ڈویژن قمر سرور عباسی کو جائنٹ سیکرٹری کابینہ ڈویژن تعینات کردیاہے۔ اس سلسلے میں پیر کو باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کردئیے گئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن