اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ ملک میں سب سے بڑا ڈیم بننے جا رہا ہے۔ نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ڈیم کیلئے 80 فیصد فنڈز ہم نے فراہم کرنے ہیں۔ ڈیم کے قریب پاک آرمی کی چیک پوسٹ بن گئی ہے۔ سپریم کورٹ کے پاس ڈیم کے 11 ارب روپے جمع ہوئے تھے۔ دیامر بھاشا ڈیم کا 5 بار افتتاح ہو چکا ہے۔ پہلی بار ڈیم کی تعمیر کا کام ہمارے دور میں ہو رہا ہے۔
سب سے بڑا ڈیم بننے لگا ہے‘ 80 فیصد فنڈز ہم نے فراہم کرنے ہیں: فیصل واوڈا
Jul 16, 2020