دنیا میں منظر نامہ بنانے اور بگاڑنے میں میڈیاکا اہم کردار ہے: خواتین

Jul 16, 2020

ملتان ( لیڈی رپورٹر ) سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی خواتین دردانہ صدیقی کی زیر صدارت مرکزی شوریٰ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں قرارداد بعنوان ’’میڈیا کی اہمیت اور اس کا کردار‘‘ پیش کی گئی ۔جنوبی پنجاب سے ممبران مرکزی شوریٰ فوزیہ عرفان اور سعدیہ ذیشان نے شرکت کی ۔ اجلاس کے متن میں کہا گیا کہ ذرائع ابلاغ ایک ایسی قوت ہے جس سے نہ صرف افراد بلکہ اقوام کی تبدیلی کا عمل وقوع پذیر ہوتا ہے۔آج کی دنیا میں منظر نامہ بنانے اور بگاڑنے میں میڈیا اہم کردارادا کررہا ہے۔ مملکت اسلامیہ کا آئینہ دار ہونے کی حثیت سے ہمارے ذرائع ابلاغ کو نظریہ پاکستان کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہونا چاہئے۔ جماعت اسلامی حلقہ خواتین کی مرکزی شوری ارباب اختیار اور میڈیا مالکان کو توجہ دلانا چاہتی ہے کہ معاشرے کی بے حسی اور بدلتی اخلاقیات کے ضمن میں افراد کی ذہنی و اخلاقی تربیت اور ملک و ملت کی تعمیر وترقی کے کاموں کی جانب متوجہ کرانے میں ذرائع ابلاغ اہم ذمہ داری ادا کرسکتے ہیں۔ نوجوان نسل کے لئے ذرائع ابلاغ رہنمائی کا فریضہ انجام دیتے ہوئے ان کی اخلاقی اور پیشہ ورانہ رہنمائی پر مبنی پروگرام نشر کریں۔ میڈیا پر عورت کی توقیر اور مقام و مرتبہ خیال رکھتے ہوئے اسے محض گلیمر اور اشتہارات کا محور نہ بنایا جائے۔ اسلامی تعلیمات اور معاشرے کی اخلاقیات کو پامال کرنے والے غیر مہذب ڈرامے اور گیم شوز بند کئے جائیں ۔

مزیدخبریں