اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل میں کہا ہے کہ ان کا بس چلے تو ملک بنانے کا کریڈٹ نواز شریف کو دیدیں۔ ڈیم بیانات سے نہیں عملی طور پر کا کرنے سے بنتا ہے جو عمران خان نے شروع کیا۔ میاں صاحب نے تو ایشیئن ٹائیگر بنانے کا بھی اعلان کیا تھا۔ قرض اتارو ملک سنوارو کے خواب پر بھی دکھائے تھے پھر اس پیسے سے اپنی نسل سنوارنے لگے۔ مشرف کا مقابلہ کرنے کا اعلان کر کے معافی مانگ کر جدہ بھاگ گئے تھے۔ اعلان تو آپ نے انقلابی ہونے کا بھی کیا تھا پھر شہباز شریف کو ڈیل کی بھیک مانگنے کیلئے بھیج دیا۔ اعلان کو اسمبلی میں بھی کہا تھا کہ یہ ہیں وہ ذرائع پھر عدالت میں اسی اعلان کو سیاسی کہہ دیا۔