اسلام آباد(خصوصی نمائندہ) اوگرا نے گیس کمپنیوں کے لیے درآمدی ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے۔ سوئی نادرن کیلئے ایل این جی کی قیمت میں 0.35 ڈالراورسوئی سدرن کے لیے ایل این جی کی قیمت میں 0.40 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔ اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق جولائی میں سوئی نادرن کے لیے ایل این جی کی قیمت6.47 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو اور سوئی سدرن کے لیے ایل این جی کی قیمت6.67 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقررکی گئی ہے۔ اس سے قبل جون میں سوئی نادرن کے لیے درآمدی ایل این جی کی قیمت6.12 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو اور سوئی سدرن کے لیے 6.27 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر تھی۔
اوگرا کا گیس کمپنیوں کیلئے درآمدی ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ
Jul 16, 2020