پشاور(نوائے وقت رپورٹ) پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آرٹی) کے ریچ 3 سٹیشن سے لاکھوں روپے کا سامان چوری ہوگیا۔ پولیس نے چوری کا مقدمہ پراجکیٹ منیجر اسلام گل کی مدعیت میں تھانہ تہکال میں درج کر لیا ہے۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق 15 کاؤنٹر ویٹ چوری کیے گئے اور لفٹ کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
پشاور، بی آر ٹی سٹیشن سے لاکھوں روپے کا سامان چوری
Jul 16, 2020