4اعلیٰ پولیس افسروں کا تبادلہ‘ شہزادہ سلطان ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور تعینات

Jul 16, 2020

لاہور (سپیشل رپورٹر+نمائندہ خصوصی) پنجاب حکومت نے 4 اعلی پولیس افسروںکو تبدیل کر دیا ہے۔ گریڈ 21 کے آفیسر ایڈیشنل آئی جی و کمانڈنٹ پنجاب کانسٹیبلری کنور شاہ رخ کو تبدیل کرکے پرنسپل پولیس ٹریننگ کالج لاہور تعینات کردیا گیا۔ یہاں پر تعینات گریڈ 21 کے آفیسر ایڈیشنل آئی جی کیپٹن ریٹائرڈ احسان طفیل کو تبدیل کر کے کمانڈنٹ پنجاب پولیس کانسٹیبلری تعینات کردیا گیا ہے۔ تقرری کے منتظر گریڈ 20 کے آفیسر شہزادہ سلطان کو ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ ڈی آئی جی سکیورٹی ڈویژن محبوب رشید سے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور کے عہدہ کا اضافی چارج واپس لے لیا گیا ہے۔

مزیدخبریں