پائلٹس کا مسئلہ‘ امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے پاکستان کی ریٹنگ کم کر دی

Jul 16, 2020

واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان کی جانب سے ملکی پائلٹس کے جعلی لائسنس کے بارے میں دیئے گئے بیانات کے مضر اثرات کا سلسلہ جاری ہے۔ امریکا کی فیڈریشن ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے بدھ کو جاری کردہ اپنی ایک پریس ریلیز میں کہا ہے کہ تحفظ کے معیار پر پورا نہ اترنے کے باعث پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کی درجہ بندی کیٹیگری ایک سے گرا کر کیٹیگری 2 کر دی گئی ہے۔ فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایوی ایشن آرگنائزیشن کے سیفٹی معیار پر پورا نہیں اترتا۔ کیٹیگری 2 کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی کے پاس رجسٹرڈ فضائی کمپنیاں امریکا میں محدود آپریشن ہی جاری رکھ سکتی ہیں اور انہیں امریکا میں رجسٹرڈ کسی کمپنی کے ساتھ کوڈ شیئرنگ کی بھی اجازت نہیں ہے۔

مزیدخبریں