انگلینڈ کے دورے پر یاسر شاہ ٹرمپ کارڈ ثابت ہوں گے،باسط علی

کراچی (یواین پی)سابق قومی بیٹسمین باسط علی کا دعویٰ ہے کہ انگلینڈ کے دورے پر لیگ اسپنر یاسر شاہ ٹرمپ کارڈ ثابت ہوں گے کیونکہ اگست کا قدرے گرم موسم وکٹوں کے حصول کیلئے مددگار ہو سکتا ہے۔گزشتہ روز یوٹیوب چینل پر گفتگو کے دوران باسط علی کا کہنا تھا کہ انگلینڈ میں بیشتر ٹیسٹ میچز دو گراؤنڈز پر شیڈول ہیں جو پاکستانی ٹیم کے لحاظ سے ایک فائدہ مند بات ہےکیونکہ اتنے کم وقت میں مزید وکٹیں تیار کرنا ممکن نہیں ہوگا اور جن وکٹوں پر پہلے ہی ٹیسٹ میچز کھیلے جا چکے ہیں ان پر کھیلتے ہوئے یاسر شاہ کو زیادہ مدد مل سکتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن