سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں سالانہ انکریمنٹ ختم کرنا ظلم کی انتہا ہے: شہبازشریف

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں سالانہ اضافہ ختم کرنے کی مخالفت کردی ۔ ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں سالانہ انکریمنٹ ختم کرنا ظلم کی انتہاء ہے،جب وزیراعظم کا دولاکھ میں گزارا نہیںتو سرکاری ملازم چند ہزار میں کیسے گزارا کرے ؟ ۔ انہوںنے کہاکہ حکومت پورے پاکستان کو سڑکوں پر نکلنے پر مجبور کرچکی ہے ،سرکاری ملازمین اور عوام کے خلاف حکومت ظالمانہ اقدامات واپس لے۔ انہوںنے کہاکہ ثابت ہوگیا کہ یہ عوام کی نہیں آئی ایم ایف کی غلام حکومت ہے ،عوام پر ظلم ڈھانے والوں نے کہاتھا کہ خود کشی کرلیں گے، آئی ایم ایف کے پاس نہیں جائیں گے۔علاوہ ازیں شہباز شریف نے ملتان نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر مصطفی کمال پاشا کے کرونا سے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم اپنے ڈاکٹرز، نرسز اور طبی عملے کو سلام پیش کرتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''گفتگو بندنہ ہو بات سے بات چلے''

پاکستانی قوم بیلا روس کے محترم صدر ایگزاانڈرلوکا شینکو کا سپاس تشکرادا کرتی ہے کہ جنہوں نے آزاد فلسطین کے قیام میں مسلم امہ ...