رحیم یارخان(نمائندہ خصوصی)سیاسی سماجی رہنماء وممبرچیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری چوہدری ظہیرعباس نے کہاہے کہ کشمیرکی آزادی کشمیری عوام کا پیدائشی حق ہے ، کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی کی تحریک میں شہداء کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں، مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج اور مودی نے ریاستی دہشتگردی کی انتہاء کردی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر سے جلد قابض بھارتی فوج ذلیل و رسوا ہو کر نکلے گی، بھارتی فوج کے ظلم و ستم عالمی برادری کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے ۔ عالمی برادری بے گناہ نہتے کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے ظلم کا فوری نوٹس لے ۔