بستی اللہ بخش(نمائندہ نوائے وقت) پنجاب فوڈ اتھارٹی کے فوڈ سیفٹی آفیسرمحمد فرحان خالد نے مقدمہ درج کراتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ ہماری ٹیم میری سربراہی میں جلوسہو چوک جتوئی میں یونس کریانہ سٹور کا معائنہ کیا اور انکے سابقہ جرمانے کے بقایاجات جمع کرانے کا کہا تو محمد یونس اپنے چند نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ ٹیم کے گرد گھیرا ڈال کر جانی نقصان پہنچانے کی کوشش کی بری مشکل سے ٹیم جان بچاکر وہاں سے نکلی اور بعد ازاں پولیس کے ہمراہ دکان سیل کردی یونس اور اسکے نامعلوم ساتھیوں کے خلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی نے مقدمہ درج کرادیا۔
عدم ادائیگی جرمانہ ٗ فوڈ اتھارٹی ٹیم سے الجھنے پر کریانہ سٹور مالک کیخلاف مقدمہ درج ٗ گرفتاری کیلئے چھاپے
Jul 16, 2020