لاہور(کامرس رپورٹر)سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے افغان مصنوعات کی واہگہ بارڈر کے راستے بھارت کو برآمدات کی اجازت کے حوالے سے ٹرانزٹ ٹریڈ میں سہولیات کیلئے پاکستان کے فیصلے کو سراہا ہے۔ سارک چیمبر کے صدر افتخار علی ملک نے اس فیصلہ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرونا وائرس کی تباہ کن وبا کے دوران حکومت پاکستان کا یہ فیصلہ انتہائی مثبت اور نتیجہ خیز ہے جس سے افغانستان کے ساتھ دو طرفہ تجارت کے فروغ اور استحکام میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے پاکستان افغان ٹرانزٹ ٹریڈ ایگریمنٹ کے تحت اپنا وعدہ پورا کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے افغانستان کے ساتھ دیرپا اور پائیدار باہمی روابط کو ہمیشہ بڑی اہمیت دی ہے۔
پاکستان نے پاک افغان ٹرانزٹ ٹریڈ ایگریمنٹ کے تحت وعدہ پورا کردیا :افتخار علی ملک
Jul 16, 2020