اسلام آباد(وقائع نگار )اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامرفاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل ڈویژن بنچ میں زیر سماعت شوگرانکوائری کے خلاف شوگرملز کی درخواست پر دلائل جاری سماعت آج تک کیلئے ملتوی کردی گئی۔گذشتہ روز شوگر انکوائری کیخلاف شوگر ملز ایسوسی ایشن کی انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کے دوران شوگر ملز کے وکیل مخدوم علی خان نے دلائل جاری رکھتے ہوئے کہاکہ ایڈہاک کمیٹی نے کہا شوگر انڈسٹری کو کچھ ملز کنٹرول کر رہی ہیں، ایڈہاک کمیٹی نے سفارش کی کہ معاملے پر ایک انکوئری کمیشن بنایا جائے،ایڈہاک کمیٹی کی سفارش پر ہی 16 مارچ کو انکوائری کمیشن کی تشکیل کا نوٹیفکیشن ہوا،25 مارچ کو ایک دوسرا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا،کمیشن میں ساتویں ممبر کی شمولیت کا نوٹیفکیشن 7 جولائی کو گزٹ میں شائع ہو رہا ہے،کمیشن کام کر چکا، رپورٹ آچکی، معماملہ عدالت پہنچ گیا پھر نوٹیفکیشن شائع ہوتا ہے، دیکھنا ہو گا کیا کمیشن کی تشکیل انکوائری کمیشن ایکٹ 2017 کیمطابق تھی یا نہیں، دوسرے نوٹیفکیشن میں ساتویں ممبر کو شامل کر دیا گیا،آفیشل گزٹ میں جب تک نوٹیفکیشن شائع نہ ہو کمیشن کی کوئی حیثیت نہیں، مخدوم علی خانآفیشل گزٹ کے مطابق سات جولائی سے پہلے انکوائری کمیشن کی قانونی حیثیت نہیں، مخدوم علی خان نوٹیفکیشن اور آفیشل گزٹ سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے موجود ہیں، مخدوم علی خان جس کمیشن کی سات جولائی سے پہلے حیثیت ہی نہیں تھی اس کی رپورٹ کی بھی حیثیت نہیں،کمیشن اپنی قانونی تشکیل سے ڈیڑھ ماہ پہلے کیسے رپورٹ پیش کر سکتا ہے ،نوٹیفکیشن کا محض گزٹ میں شائع ہو جانا بھی کافی نہیں ہے،گزٹ کی کاپی بک شاپس پر جب تک عوام کے لئے دستیاب نہ ہو، اسکی حیثیت نہیں،ایڈہاک کمیٹی نے کہا شوگر انڈسٹری کو کچھ ملز کنٹرول کر رہی ہیں، ایڈہاک کمیٹی نے سفارش کی کہ معاملے پر ایک انکوئری کمیشن بنایا جائے،کمیشن میں ساتویں ممبر کی شمولیت کا نوٹیفکیشن 7 جولائی کو گزٹ میں شائع ہو رہا ہے،کمیشن کام کر چکا، رپورٹ آچکی، معماملہ عدالت پہنچ گیا پھر نوٹیفکیشن شائع ہوتا ہے،دیکھنا ہو گا کیا کمیشن کی تشکیل انکوائری کمیشن ایکٹ 2017 کیمطابق تھی یا نہیں،آفیشل گزٹ میں جب تک نوٹیفکیشن شائع نہ ہو کمیشن کی کوئی حیثیت نہیں،آفیشل گزٹ کے مطابق سات جولائی سے پہلے انکوائری کمیشن کی قانونی حیثیت نہیں،نوٹیفکیشن اور آفیشل گزٹ سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے موجود ہیں،جس کمیشن کی سات جولائی سے پہلے حیثیت ہی نہیں تھی اس کی رپورٹ کی بھی حیثیت نہیں،کمیشن اپنی قانونی تشکیل سے ڈیڑھ ماہ پہلے کیسے رپورٹ پیش کر سکتا ہے ،نوٹیفکیشن کا محض گزٹ میں شائع ہو جانا بھی کافی نہیں ہے،گزٹ کی کاپی بک شاپس پر جب تک عوام کے لئے دستیاب نہ ہو، اسکی حیثیت نہیں،عدالت نے چینی اسکینڈل پر انکوائری کیخلاف شوگر ملز کی انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت آج تک ملتوی کردی،شوگر ملز کے وکیل مخدوم علی خان کل بھی دلائل جاری رکھیں گے۔