نیویارک (انٹر نیشنل ڈیسک) رواں صدی کے آخر تک دنیا کی آبادی 8.8 بلین ہو گی جو اقوام متحدہ کی پیش گوئی سے دو ارب کم ہے۔ یہ اعداد وشمار ایک بڑے پیمانے پر کروائی جانے والی تحقیق میں سامنے آئے ہیں۔ بین الاقوامی تحقیقی ٹیم نے میڈیکل جریدے ’’دی لانسیٹ‘‘ میں اپنے یہ نتائج شائع کئے ہیں۔ محققین کا کہنا ہے کہ دنیا کے 195 میں سے 183 ممالک میں شرح پیدائش اس قدر کم ہو جائے گی کہ بیرون ملک ہجرت کرنے والے تارکین وطن کے بغیر آبادی کی اس شرح کو برقرار رکھنا مشکل ہو گا۔ اس تحقیق کے مطابق چین‘ جاپان‘ سپین‘ اٹلی اور پولینڈ سمیت 20 سے زیادہ ممالک کی آبادی 2100ء تک کم ہو کر نصف رہ جائے گی۔