عالمی ادارہ صحت چین کا کٹھ پتلی‘ ٹرمپ: بیجنگ پر پابندیوں کے بل پر دستخط کر دیئے

Jul 16, 2020

واشنگٹن (آن لائن + نیٹ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہانگ کانگ کی خود مختاری سے متعلق تنازعے میں چین کے خلاف پابندیوں کی منظوری کے قانونی بل پر دستخط کر دیئے ہیں۔ ٹرمپ نے واشنگٹن میں صحافیوں کو بتایا کہ اس اقدام کے بعد چین کو خصوصی انتظامی علاقے ہانگ کانگ میں عوام کے خلاف ’جابرانہ اقدامات‘ کے لئے جواب دہ ہونا پڑے گا۔ یہ امریکی قانون ایسے لوگوں اور اداروں کے خلاف کارروائی کی وجہ بنے گا‘ جو ’ہانگ کانگ کی آزادی ختم کرنا چاہتے ہیں۔ اس قانون کے تحت امریکہ میں ان پابندیوں سے متاثرہ افراد کی املاک منجمد کی جا سکیں گی اور ان کا امریکہ میں داخلہ بھی روکا جا سکے گا۔ صدر ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ یوں ہانگ کانگ کے ساتھ ترجیحی اقتصادی سلوک بھی ختم ہو جائے گا۔ انہوں نے پھر عالمی ادارہ صحت کو چین کا کٹھ پتلی قرار دیدیا۔

مزیدخبریں