اسرائیل: وزیراعظم نیتن یاھو کی رہائش گاہ کے باہر پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں،50زخمی

Jul 16, 2020

مقبوضہ بیت المقدس (صباح نیوز)اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کی تل ابیب میں واقع رہائش گاہ کے باہر احتجاج کرنے والے شہریوں اور پولیس کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 50مظاہرین زخمی ہو گئے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی پولیس اور بلدیہ کے اہلکاروں کی مظاہرین کے ساتھ مڈ بھیڑ ہوئی۔ یہ جھڑپ اس وقت ہوئی جب پولیس نے نیتن یاھو کی رہائش گاہ کے باہر احتجاج کرنیوالے مظاہرین کو منتشر کرنے کی کوشش کی۔اس موقع پر مظاہرین پولیس پر سنگ باری کی تاہم پولیس کی فائرنگ، آنسوگیس کی شیلنگ اور دھاتی گولیوں کی شیلنگ کے نتیجے میں50 مظاہرین زخمی ہوگئے۔ مظاہرین کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پولیس کے تیس اہلکاروں اور بلدیہ کے انسپکٹروں نے مظاہرین پر دھاوا بول دیا۔

مزیدخبریں