ایران: بندرگاہ میں پراسرار آتشزدگی سے 9کشتیوں میں آگ بھڑک اٹھی

تہران(نوائے وقت رپورٹ) ایران کے ریاستی میڈیا کے مطابق ملک کے جنوب میں بوشہر کی بندرگاہ میں کھڑی کم از کم سات کشتیوں میں پراسرار طور پر آگ بھڑک اٹھی جس پر حکام کے مطابق قابو پا لیا گیا ہے۔ آگ اس شپ یارڈ میں لگی جہاں بحری جہاز اور کشتیاں بنائی جاتی ہیں۔ مقامی اہلکار نے بتایا کہ آگ پر قابو پا لیا گیا ہے اور کوئی جانی نقصان ہونے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔ آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے لیکن حالیہ ہفتوں میں ایران کی کئی حساس اور دفاعی نوعیت کی تنصیبات میں آگ لگنے کے پراسرار واقعات ہیش آچکے ہیں۔ ان میں میزائل فیکٹری، ایک بجلی گھر، ایک میڈیکل کلینک اور ایک جوہری تنصیبات کا کمپلیکس بھی شامل ہے جہاں دھماکے اور آگ لگنے کے واقعات ہو چکے ہیں۔ حالیہ واقعات کے بعد یہ افواہیں پھیل رہی ہیں کہ یہ سبوتاژ کی مہم کا حصہ ہو سکتے ہیں۔ایران کے حکام کا کہنا ہے کہ وہ اس بات کا جائزہ لے رہے ہیں کہ نتانز کے یورنیم افڑودہ کرنے والے پلانٹ اور خوجر کی میزائل فیکٹری میں ہونے والے دھماکوں کے پیچھے بیرونی عناصر یا ملک کے اندر ایران مخالف گروہوں کا ہاتھ تو نہیں۔ سنہ دو ہزار دس میں امریکہ اور اسرائیل میں تیار کیے جانے والے ایک کمپیوٹر وائرس سے نتانز کی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...