لاہور (نمائندہ خصوصی) بادامی باغ کے علاقہ میں بیوی کو مارنے والی اینٹ سامنے کھڑے محلہ دار کو لگنے سے وہ جاں بحق ھو گیا۔ پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم بابر کا اپنی بیوی سے جھگڑا چل رہا تھا۔ جس پر ملزم بابر نے غصہ میں آکر اپنی بیوی کو پتھر مارا جو کہ راہگیر سمیع اللہ ولد نور خان کو جا لگا، سمیع اللہ موقع پر ہی جاں بحق ھو گیا۔ مقتول سادات کالونی بادامی باغ لاہور کا رہائشی تھا۔ پولیس نے ملزم بابر ولد غفور کو موقع سے گرفتار کر لیا۔ مقتول کی لاش پوسٹمارم کے لیے مردہ خانے جمع کرا دی۔