سینیٹ کی ہائوس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس، قانون سازی پر مشاورت

Jul 16, 2020

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) سینٹ کی ہائوس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ رواں اجلاس 27 جولائی تک جاری رہے گا اور کارروائی ایک روز کے وقفہ سے ہو گی۔ بدھ کو سینٹ کی ہائوس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کی صدارت میں ہوا۔ اجلاس میں سینٹ کے رواں اجلاس کے ایجنڈا اور قانون سازی سے متعلق امور پر مشاورت کی گئی۔ اجلاس میں قائد ایوان شہزاد وسیم، قائد حزب اختلاف راجہ ظفر الحق، ڈپٹی چیئرمین سلیم مانڈوی والا، شیری رحمن، عبدالغفور حیدری، بیرسٹر سیف، ستارہ ایاز، جہانزیب جمالدینی، عثمان خان کاکڑ، اعظم سواتی اور سراج الحق نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔

مزیدخبریں