ننکانہ صاحب‘ منڈی فیض آباد (نامہ نگاران) دورز قبل منڈی فیض آباد کے قریب کیو بی لنک نہر میں غربت پر چھلانگ لگا کر ڈوبنے والے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد میں پانچ سالہ بچی اور اس کے والد فیاض کی نعشیں مل گئیں۔ میاں بیوی اور دو بیٹیوں کی نعشوں کی تلاش تاحال جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق دو روز قبل نواحی گائوں سلیم پور کچا کے رہائشی فیاض نے اپنی بیوی اور تین کمسن بیٹیوں سمیت منڈی فیض آباد کے قریب کیو بی لنک نہر میں چھلانگ لگا دی تھی جس کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122کے غوطہ خور نعشوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن کر دیا لیکن نہر میں پانی کا بہائو تیز ہونے کے باعث ریسکیو اہلکاروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اوردو دن کی تلاش کے دوران کوئی نعش نہ مل سکی اور تیسرے روز پانچ سالہ بچی رابعہ کی نعش مل گئی۔ ریسکیو کے عملہ نے ورثاء کے حوالے کر دی۔ گزشتہ شام روشنی کم ہونے پر ریسکیو آپریشن روک دیا گیا تھا۔ صبح دوبارہ نعشیں تلاش کرنے کے لیے ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا۔ ڈوبنے والے بدقسمت افراد میں فیاض، میاں بیوی کے علاوہ 3 کمسن بچیاں بھی شامل ہیں جن کی عمریں ڈیڑھ سال سے 5 سال تک کی ہیں۔
منڈی فیض آباد: نہر میں کودنے والے ایک خاندان کے 5 افراد میں سے والد اور بیٹی کی نعشیں برآمد
Jul 16, 2020