تنخواہوں میں اضافہ کیلئے ملازمین کی ہڑتال‘ مظاہرے‘ پارلیمنٹ ہائوس کے گھیرائو کی دھمکی

لاہور (سپیشل رپورٹر) ایپکا کے مرکزی صدر حاجی محمد ارشاد چوہدری کی قیادت میں ملک بھر کے سرکاری ملازمین نے مطالبات پورے نہ ہونے پر پارلیمنٹ ہائوس کے گھیرائو اور بھوک ہڑتالی کیمپ لگانے کی دھمکی دے دی ہے۔ لاہور میں 22جولائی کو سول سیکرٹریٹ کے سامنے بھوک ہڑتالی کیمپ۔ دوسرے مرحلہ میں پنجاب اسمبلی جبکہ تیسرے مرحلے میں پارلیمنٹ ہائوس کا گھیرائو کرکے بھوک ہڑتالی کیمپ لگانے کا اعلان کردیا ہے۔ لاہور سمیت پنجاب بھر میں گذشتہ روز سرکاری ملازمین نے اپنے مطالبات کے حق میں سرکاری دفاتر کا مکمل طورپر بائیکاٹ کیا جس میں لاہور میں ایپکا کے مرکزی صدر حاجی محمد ارشاد چوہدری کی قیادت میں ملازمین نے ایم اے او کالج روڈ پر لوکل گورنمنٹ کے دفتر کے سامنے شدید گرمی میں زبردست احتجاج کیا۔ محکمہ ہیلتھ کے دفتر واقع کوپر روڈ پر ایپکا کے مرکزی رہنما محمد یونس بھٹی کی قیات میں سرکاری ملازمین نے پنجاب اسمبلی کے قریب کوپر روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ محکمہ ایکسائز اسی طرح محکمہ تعلیم، محکمہ زراعت، اینٹی کرپشن پنجاب فرید کوٹ ہاؤس، محکمہ ماحولیات پنجاب، محکمہ صحت، محکمہ کچی آبادی، محکمہ لیبر، محکمہ سوشل سکیورٹی سمیت تمام سرکاری محکموں کے ملازمین نے دفاتر میں مکمل طورپر ہڑتال کی۔ سرکاری ملازمین نے اپنے اپنے دفاتر کے سامنے احتجاجی مظاہرے کیے۔ کئی ملازم شدید گرمی کی وجہ سے بیہوش بھی ہوگئے۔ ایپکا کے مرکزی صدرحاجی محمد ارشاد چوہدری نے ایم اے او کالج کے سامنے سرکاری ملازمین کے احتجاج سے خطاب کرتے ہوئے کہا حکومت نے بجٹ میں سرکاری ملازمین کو نظر انداز کیا ہے اور سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پینشن میں اضافہ نہیں کیا گیا جبکہ اب سرکاری ملازمین کی پینشن کو ختم کیا جارہا ہے اور ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر میں بھی کمی بیشی کی جارہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...