کراچی ( کامرس رپورٹر) سونیری بینک لمیٹڈ اور ایچ بی ایل ایسٹ مینجمنٹ کے درمیان شراکت کا معاہدہ طے پایا۔ جس کے مطابق سونیری بینک کے برانچ نیٹ ورک کے ذریعہ سرمایہ کاری کی سہولیات ایچ بی ایل ایسٹ مینجمنٹ فراہم کرے گا۔ معاہدے کی تقریب کا انعقاد سونیری بینک کراچی کے ہیڈ آفس میں کیا گیا۔ معاہدے کے تحت سونیری بینک اپنے برانچوں کے وسیع نیٹ ورک کے ذرئعہ تمام صارفین کو ایچ بی ایل ایسٹ مینجمنٹ کی میوچل فنڈ اور دیگر سرمایہ کاری کی سہولیات فراہم کرے گا۔ تقریب میں دونوں اداروں کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ، اعلیٰ حکام اور افسران نے شرکت کی۔