بستی لاڑ میں سیوریج کا نظام درہم برہم کئی گھروں کی دیواریں گرگئیں

Jul 16, 2020

اڈا لاڑ(نمائندہ نوائے وقت)بستی لاڑ کی سیوریج لائن مکمل۔طورپر بند ہوگئی جسکے باعث گندا پانی گلیوں وگھروں میں ندی نالے کا منظر پیش کررہا ہے اہل علاقہ رانا نعیم‘سابقہ چیئرمین عشر زکوٰۃ کمیٹی رانا وحیدجمیل‘ملک فداحسین‘رانا شکیل‘ملک فیضان‘رانا قیصر‘چوہدری عابد‘رانا عدنان‘رانا عرفان‘رانا نثار ودیگر نے میڈیا کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ یوسی لاڑ نمبر111 سیاست کے نظر ہوگیا کسی بھی سیاسی شخصیات نے لاڑ بستی کی کئی عرصے سے خراب ہونے والی سیوریج لائن کا نوٹس نہ لیا جسکے باعث سیوریج کے گندے پانی کی وجہ سے بچے وبوڑھے مختلف قسم کی خطرناک قسم کی جلد کی بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں تاہم اس موقع پر علاقہ معززین ودیگر نے شدید احتجاج کرتے ہوئے ڈی سی ملتان و منتخب حکومتی نمائندے سمیت دیگرارباب اختیار سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزیدخبریں