ہارون آباد میں وزیر اعظم کا گرین پاکستان منصوبہ عدم توجہی کے باعث مرجھانے لگا

ہارون آباد (نامہ نگار) 6 ماہ قبل ہارون آباد بہاولنگر روڈ کے کناروں پر گرین پاکستان کے حوالے سے شجر کاری مہم کا آغاز بڑے زور و شور کیساتھ کیا گیا اور سڑک کنارے درخت نما پودے لگائے جوکہ عدم توجہی کے باعث سوکھ کر تباہی کے دہانے پہنچ گئے ہیں اور یوں گرین پاکستان کا منصوبہ دوسرے منصوبوں کی طرح عوام کا منہ چڑا رہا ہے، شہریوں وقاص ،عثمان ، حذیفہ ،ابراہیم ، عمر و دیگر نے کہا کہ ذمہ داران کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے ۔

ای پیپر دی نیشن