بستی ملوک (خبر نگار ) پیپلز پارٹی کے تحصیل صدر ملتان میاں عرفان شفیع نے کہا کہ حکومت نے کسان سے زبردستی 1400روپے گندم خرید کی جبکہ مافیا نے سٹاک کر لی اور اب 2200روپے گندم فروخت کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے مافیا کے سامنے گھٹنے ٹیکتے ہوئے کسان کا بیڑہ غرق کر دیا ہے۔
حکمرانوں نے مافیا کے سامنے گھٹنے ٹیکتے ہوئے کسان کا بیڑہ غرق کر دیا :میاں عرفان شفیع
Jul 16, 2020