دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد ایک کروڑ 36لاکھ سے تجاوز کرگئی جبکہ 5 لاکھ 86 ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے ۔
دنیا بھر میں کورونا کے وار جاری ، متاثرہ ممالک میں امریکا پہلے ، برازیل دوسرے بھارت تیسرے اورروس چوتھے نمبر پرآگیا . مہلک وائرس کورونا سے دنیا بھرمیں اموات کی تعداد 5 لاکھ 86 ہزار سے تجاوزکرچکی ہے۔ امریکا بھی کورونا وائرس کے آگے بے بس، ایک روز میں افراد ہلاک جس کے بعد امریکہ میں کیسز کی مجموعی تعداد 36 لاکھ 16ہزارسے زائد ہوچکی ہے ۔ امریکا میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 1 لاکھ 40ہزارسے تجاوز کرگئی ۔
برازیل میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد75 ہزارسے زائد جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 19 لاکھ 70 ہزار سے تجاوزکر گئی۔ بھارت کورونا سے متاثرہ ممالک میں تیسر ے نمبر پرہے، جس کے بعد بھارت میں کورونا کیسز کی تعداد 9 لاکھ0 7ہزار 169ہوچکی ہے جبکہ 24ہزار929 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔ روس کورونا سے متاثرہ ممالک میں چوتھے نمبر پر آچکا ہے ، کورونا وائرس سے ہلاکتیں 11 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہیں جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 7 لاکھ 46ہزارسے تجاوز کر گئی ۔ پیرو میں 12ہزار سے زائد ہلاکتیں جبکہ کیسز کی تعداد 337,724 ہوچکی ہے ۔ چلی میں 3 لاکھ 21 ہزار سے زائد کیسز جبکہ 7ہزار 186 افراد لقمہ اجل بن گئے۔
میکسیکو میں ایک روزمیں 6149 کیسز رپورٹ ہونے کے بعد مریضوں کی تعداد 3لاکھ 17ہزار 635 ہوچکی ہے ۔ میکسیکو میں اموات کی مجموعی تعداد 36 ہزار سے زائد ہے ۔ ساوتھ افریقہ کورونا سے متاثرہ ممالک میں آٹھویں نمبر پرآگیا جہاں کیسز کی تعدا د3 لاکھ 11ہزارسے زائد ہوچکی ہے جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 4453 ہے ۔ اسپین میں کورونا کی دوسری لہرآئی ہے ۔ اسپین میں 28 ہزارسے زائدافراد موت کے منہ میں چلے گئے۔ اسپین میں کوروناسے متاثرہ افراد کی تعداد3 لاکھ سے زائد ہے۔ برطانیہ میں کوروناسے 45 ہزارسے زائد افراد ہلاک اور2 لاکھ 91ہزارسے زائدافرادمتاثرہیں۔ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد برطانیہ میں 24 جولائی سے شاپنگ مالز میں ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا گیا ۔
ایران میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 64 ہزارسےبڑھ گئی ہے جبکہ اموات کی تعداد 13410 تک جا پہنچی ہے۔ اٹلی میں کوروناسے 34 ہزارسے زائد افراد ہلاک جبکہ مریضوں کی تعداد2 لاکھ 43 ہزار سے تجاوز کر گئی ۔ سعودی عرب میں 2325 جبکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 2لاکھ 40 ہزار سے زائد ہوچکی ہے ۔
ترکی میں 5 ہزارسے زائد افراد موت کے منہ میں چلے گئے جبکہ 215,940 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔ جرمنی اوربیلجیم میں 9 ہزار، فرانس میں 30 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں ، کولمبیا میں 5,814 بنگلہ دیش 2457 اورکینیڈا میں 8,810افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں ۔ دنیا بھر میں کورونا سے 80 لاکھ 637ہزار سے زائد افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔