چلی، کورونا مریضوں کی تلاش کیلئے کتوں کی مدد لینے کا فیصلہ

 جنوبی امریکہ کے ملک چلی کی پولیس نے کورونا وائرس کے مریضوں کی تلاش کے لیے کتوں کی مدد لینے کا فیصلہ کر لیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پولیس کتوں کو ٹریننگ دے رہی ہے کہ وہ سونگھ کر کورونا کے مریضوں کی شناخت کر سکیں تاکہ ملک میں کووڈ 19 کا پھیلاوروکا جا سکے، کتوں میں سونگھنے کی صلاحیت انسانوں سے پچاس گنا زیادہ ہوتی ہے۔پولیس انتظامیہ کے مطابق ٹریننگ حاصل کرنے والے کتے ایک گھنٹے میں 250 افراد کو سونگھ سکتے ہیں۔حکام کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی کوئی خوشبو نہیں ہوتی لیکن انفیکشن سے مریض کے جسم میں میٹابولک تبدیلیاں رونما ہوتی ہیں جس کے باعث پسینے میں خاص اسمپیل پیدا ہونے سے کتے کورونا کے مریضوں کی آسانی سے شناخت کر سکتے ہیں۔ چلی دنیا میں کورونا وائرس کے کیسز کے لحاظ سے دنیا کا چھٹا بڑا ملک ہے۔ وہاں کورونا کیسز کی تعداد 3 لاکھ 19 ہزار سے زائد ہو چکی ہے جبکہ 7 ہزار سے زائد اموات ہوئی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن