لاہور (کلچرل رپورٹر)ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل الحمرا ثمن رائے نے کہا ہے کہ الحمرا اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس کوویڈ 19کے موجودہ دور میں اپنے اسٹوڈنٹس کیلئے آن لائن خدمات فراہم کرنے میں پیش پیش ہے،یہاں تربیت فراہم کرنے والے اساتذہ سکھانے کے عمل میں بہت کچھ سیکھ بھی رہے ہیں،الحمرا اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعے نوجوانوں کو فن سیکھنے کے عمل میں مصروف کرکے معاشرہ میں امن،برداشت کو فروغ دے رہا ہے،سُر کو سمجھنا قدرت کا تحفہ ہے، پاکستانی کلاسیکی موسیقی کو نہایت آسان انداز میں سیکھایا جا رہا ہے،الحمرا اکیڈمی طبلہ،فلوٹ،سرنگی، ستار،گٹار،ہارمونیم،کی بورڈ، بانسری،رقص،ایکٹنگ، ڈرائنگ، میوزک کے شعبوں میں خدمات فراہم کر رہی ہے۔انھوں میں مزید کہا کہ جدید ٹیکنالوجی نے سُر سیکھنے کے نئے مواقع پید ا کئےہیں،موسیقی،مصوری،اداکاری ودیگر تمام شعبوں میں 100سے زائد لیکچرتیار کئے جا رہے ہیں،تجربہ کار اساتذہ کے جدید طریقہ تعلیم سے اکیڈ می کے سٹوڈنٹ کے علاوہ بھی نوجوانوں کو فائدہ ہوگا،فنون لطیفہ معاشرتی حسن میں نکھار پیدا کرتے ہیں،الحمرا نے کوویڈ 19کی رکاوٹوں کو اپنی طاقت بنایا ہے،الحمرا اور عوام کا رشتہ بے حد مضبوط ہے،جد ید ٹیکنالوجی کی مدد سے وسیع پیمانے پر ادبی و ثقافتی سرگرمیوں کو دیکھا جا رہا ہے۔
الحمرا اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس کوویڈ 19کے موجودہ دور میں اپنے اسٹوڈنٹس کیلئے آن لائن خدمات فراہم کرنے میں پیش پیش ہے : ثمن رائے
Jul 16, 2020 | 21:39