سٹاک مارکیٹ میں مسلسل تیسرے روز بھی اتارچڑھاؤ‘25ارب روپے فائدہ

لاہور ( کامرس رپورٹر)پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مسلسل تیسرے روز بھی اْتار چڑھاؤ کے بعد 136 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی، جس کے باعث انڈیکس 47ہزار628 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔کاروباری روز کے دوران 0.29 فیصد کی بہتری دیکھی گئی، 19 کروڑ 16 لاکھ 66 ہزار 577 شیئرز کا لین دین ہوا جس کے باعث سرمایہ کاروں کو 25 ارب روپے کے قریب فائدہ ہوا۔

ای پیپر دی نیشن