پی آئی اے کیلئے فنڈز  اکھٹے کرنے کا نیا منصوبہ

کراچی)پی پی آئی) قومی ائیرلائن کی مالی ضروریات کو پورا کرنے کی خاطر حکومت نے 20 ارب روپے کے سکوک جاری کرنے کا فیصلہ کر لیا۔حکومت کا پی آئی اے کے لیے 20 ارب روپے کے فنڈز اکھٹے کرنے کا نیا منصوبہ، فنڈز اکھٹے کرنے کے لیے سکوک بانڈز جاری کیے جائیں گے۔ اسلامی بانڈز کی مدت میعاد 10 سال رکھی جائے گی۔ سرمایہ کاروں کی دلچسپی بڑھنے کی صورت میں گرین شو آپشن کے تحت مزید 5 ارب روپے کے سکوک بھی فروخت کیے جاسکتے ہیں۔سکوک کو پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں بھی لسٹ کیا جائے گا۔ اسلامی بانڈز کے اجراسے حاصل ہونے والی رقم سے قومی ائیرلائن کی مالی ضرورت کو پورا کیا جاسکے گا۔

ای پیپر دی نیشن