لاہور (لیڈی رپورٹر) لاہورکالج برائے خواتین کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر بشریٰ مرزا نے سالانہ ایک ملازم کو حج پربھیجنے کی منظوری دے دی۔قرعہ اندازی کے ذریعے سالانہ گریڈ 1 سے 16 کے ملازمین میں سے ایک خوش نصیب ملازم کوسفر حج پر روانہ کیا جائے گا۔یونیورسٹی سرکاری سطح پر حج کے تمام اخراجات برداشت کرے گی۔