اراضی ریکارڈ سنٹرز سے فرد انتقالات کی مد میں 22 ارب روپے سے زائد آمدن 

 لاہور(کامرس رپورٹر)اراضی ریکارڈ سنٹرز سے فرد انتقالات کی مد میں سرکاری خزانے میں 22 ارب روپے سے زائد آمدن ہوئی۔ ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق حکومت پنجاب کے عوامی سہولت کے ویژن کے مطابق عوام کو حقیقی معنوں میں سہولت فراہم کرنے کیلئے پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کی جانب سے گزشتہ برس میں اراضی ریکارڈ سنٹر کی تعداد میں نمایاں اضافہ کیا گیا ہے۔ 246 مخصوص اراضی سنٹر کے علاہ، سٹیلائٹ سنٹر اور دیگر اداروں کے ساتھ اشتراک کی بدولت 5000 سے زائد کیاسک کے ذریعے عوام کو اراضی ریکارڈ کی خدمات فراہم کی جارہی ہیں۔گزشتہ مالی سال میں تقریباً 4ملین سے زائد افراد کو اراضی ریکارڈ سے متعلق خدمات فراہم کی گئیں۔ جس  میں تقریباً 12 لا کھ سے زاہد سائلین کو انتقالات کی خدمات فراہم کی گئیں۔ جوکہ گزشتہ مالی سال  کے مقابلے میں 30% سے زاہد ہیں۔ انتقالات کی مد میں سرکاری خزانے کو تقریباً 12 ارب روپے کی آمدن ہوئی۔ جبکہ فردات کی مد میں تقریباً 50 کروڑ سے زاہد آمد ن ہوئی۔ 

ای پیپر دی نیشن