جھبراں (نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) کے تحصیل صدر سیٹھ حنیف نے کہا ہے کہ حکومت نے ملک کو جس دلدل میں دھنسا دیا ہے اور ملک جن گھمبیر حالات سے دوچار ہے اس کا تقاضا ہے کہ حکمرانوں کو اقتدار کے ایوانوں سے نکال باہر کیا جائے، عوام پوچھ رہے ہیں کہ آمر پرویز مشرف کے وزیروں مشیروں کو بغل میں بٹھا کر عمران خان کس تبدیلی کا راگ الاپتے آرہے ہیں قوم سے کیا گیا کوئی ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا گیا۔