مسلسل دوسرے روز 3 نوجوان شہید، مشتعل کشمیریوں کا احتجاج ، مظاہرہ فوج پر پتھراؤ

Jul 16, 2021

سری نگر (کے پی آئی) جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں تین کشمیری نوجوانوں کی شہادت پر جمعرات کو مکمل ہڑتال رہی ، کئی مقامات پر احتجاجی مظاہرے بھی کیے گئے جبکہ بھارتی فورسز کی سخت پابندیاں عائد رہیں ۔ بھارتی فوج نے بدھ کے روز پلوامہ ٹاون میںجاوید احمد راتھر،شاہنواز نذیر گنائی اوراعجاز عرف ابو ہریرہ ، کو شہید کر دیا تھا ۔ بھارتی فوجی کارروائی میں 2بھائیوں منظور احمد ملک کا تین منزلہ اورنثار احمد ملک کا ایک منزلہ رہائشی مکان تباہ  کر دیا گیا۔کے پی آئی  کے مطابق  نوجوانون کی شہادت کے  بعد شہریوں نے احتجاجی مظاہرے کیے  بھارتی فورسز پر پتھرائو کیا ۔ بھارتی فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے شلنگ کی ۔پلوامہ میں انٹرنیٹ سروس معطل  رہی ، نیو کالونی کے علاوہ مورن چوک، ڈلی پورہ،ملک پورہ، ژاٹہ پورہ، راجپورہ روڑ، مین مارکیٹ، شہید پارک اورپرچھو کے علاقوں میں اضافی فورسز اہلکار تعینات کیے گئے تھے ۔ دریں اثنا بھارتی فورسز نے جاوید احمد راتھر،شاہنواز نذیر گنائی اوراعجاز عرف ابو ہریرہ ، کی لاشیں تدفین کے لیے لواحقین کے حوالے کرنے سے انکار کر دیا گیا ہے ۔ ادھروسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میںپولیس نے محمد اشرف اورمرسلین مقبول کو گرفتار کر لیا ہے پولیس نے ان سے اسلحہ برامد کرنے کا دعوی کیا ہے مقبوضہ کشمیر میں کرونا وائرس سے مزید  دو کشمیری  جان بحق ہوگئے ہیں ۔ اس طرح کرونا وائرس سے مرنے والوں کی  مجموعی تعداد 4360ہوگئی ہے۔ کے پی آئی  کے مطابق  اس دوران جموں و کشمیر میں پچھلے24گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کی تشخیص کیلئے 59ہزار404ٹیسٹ کئے گئے جن میں 161 افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ اس طرح کرونا کیسوں کی شرح مزید کم ہوکر0.27رہ گئی ہے۔ متاثرین کی مجموعی تعداد 3لاکھ 19ہزار 152ہوگئی ہے۔جموں میںپچھلے 24گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس سے2افراد فوت ہوگئے ہیں۔

مزیدخبریں