اسلام آباد(اے پی پی)سی پیک اتھارٹی کے چیئرمین عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت سائنس و ٹیکنالوجی کے علاوہ زراعت کے شعبے میں ترقی کیلئے بھی مشترکہ تعاون کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا ہے کہ سی پیک کے پہلے مرحلے میں توانائی اور ذرائع آمد و رفت پر خصوصی توجہ دی گئی، جس کے نتیجے میں مقامی افراد کیلئے ملازمت کے مواقع بھی میسر آئے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کے دوسرے مرحلے میں زراعت کے شعبے پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ زرعی شعبے کیلئے مشترکہ تعاون کمیٹی تشکیل دی جاچکی ہے۔سی پیک اتھارٹی کے چیئرمین عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ مشترکہ تعاون کمیٹی کا دوسرا اجلاس 16 جولائی کو منعقد کیا جائے گا۔
پاکستان میں زراعت کی ترقی کیلئے مشترکہ تعاون کمیٹی قائم کردی : چیئرمین سی پیک اتھارٹی
Jul 16, 2021