رقم لیکر ملزم چھوڑ دیا،ایس ایچ اولائن حاضر، تفتیشی سمیت3اہلکار معطل

میلسی(تحصیل رپورٹر)رنگے ہاتھوں پکڑ کر پولیس کے حوالے کیئے جانیوالے موبائل چور کے تھانہ سٹی سے فرار کے واقعہ پر آر پی او ملتان کا سخت ایکشن ، ایس ایچ او تھانہ سٹی کو لائن حاضر ، تفتیشی تھانیدار ، محرر اور نائب محرر کو معطل کر نے کے احکامات جاری کر دیئے ۔ تفصیل کیمطابق 2 روز قبل میلسی کی تاجر برادری نے مسہ کوٹہ کے رہائشی علی حسن نامی موبائل چور کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر پریس کلب میں میڈیا کے روبرو پولیس تھانہ سٹی میلسی کے تھانیدار محمد خالد کے حوالے کیا اس دوران ایس ایچ او فرخ سجاد نے صحافیوں اور تاجر برادری کو یقین دہانی کرائی کہ ملزم کیخلاف فوری مقدمہ درج کیا جائیگا لیکن ملزم کو ایک رات حوالات میں رکھنے کے بعد اگلی صبح مبینہ طور پر بھاری رشوت وصول کر کے فرار کرا دیا گیا اور برآمد ہونے والے چوری کے موبائل فونز کے باوجود ملزم کیخلاف مقدمہ درج نہ کیا گیا اس واقعہ کی میڈیا میں نشاندہی کے بعد آر پی او ملتان خرم علی شاہ نے سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او وہاڑی امیر عبد اللہ خان نیازی کو فوری کاروائی کا حکم دیا جس پر ڈی پی او وہاڑی نے ایس ایچ او تھانہ سٹی فرخ سجاد کو فوری طور پر لائن حاضر کرتے ہوئے محمد افتخار لڑکا کو ایس ایچ او تھانہ سٹی میلسی تعینات کر دیا جبکہ ملزم کو فرار کرانے میں مبینہ طور پر ملوث تھانیدار محمد خالد ، ہیڈ محرر رضوان چیمہ اور نائب محرر طاہر ندیم کو معطل کرتے ہوئے ان کیخلاف انکوائری کا حکم دیدیا ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...