بورے والا‘ غیرقانونی کالونیاں سیل کرنے کے باوجود پلاٹوں کی خریدوفروخت جاری

بورے والا(نامہ نگار) ڈی سی وہاڑی کی ہدایت پر غیر قانونی کالونیوں کے خلاف میونسپل کارپوریشن بورے والا کی جانب سے کالونیوں کو سیل کرنے کی فرضی کاروائیاں جاری ہیں گزشتہ روز میونسپل کارپوریشن کے عملہ نے مزید سات غیر قانونی کالونیوں نیو سٹی ہائوسنگ کالونی،دیوان ٹائون ہائوسنگ سوسائٹی،عبداللہ ٹائون،خیر نگر ہائوسنگ کالونی 469 (ای بی)،نور بلاک 439 (ای بی) اور لالہ گارڈن 515 (ای بی) اور دیگر کے دفاتر اور مین گیٹس پر سیل کے پینافلیکس لگا کر فرضی کاروائی کی رپورٹ اعلیٰ حکام کو بھجوانے دی تاہم پلاٹوں کی خریدوفروخت جاری ہے۔

ای پیپر دی نیشن